بلوچستان بھر کے ضلعی چئیرمینوں کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق بڑی خبر ۔۔۔!

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے ضلعی چیئرمینوں کی تنخواہوں کے فوری اجراء کی منظوری دے دی ہے

ویب رپورٹ

جبکہ انہوں نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو کابینہ کے آئندہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر کے اس کی منظوری دے دی جائیگی

وہ صوبہ بھر کے ضلعی چیئرمینوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے پیر کے روزسے یہاں ان سے ملاقات کی ہے صوبائی وزراء حاجی دستگیر بادینی، میر عامررند،رکن اسمبلی زمرک خان اچکزئی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کے استحکام کی بنیاد فراہم کرتے ہیں بلدیاتی ادارے مضبوط ہونگے تو عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونگے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کے باوجود کہ بلوچستان پہلا صوبہ تھا جہاں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا انعقادعمل میں لایاگیا لیکن بدقسمتی سے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے حوالے سے پائے جانے والے ابہام کے باعث یہ ادارے پوری طرح فعال نہ ہوسکے اور ان کے قیام کا مقصد پورا نہ ہوسکا

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی عوام سے براہ راست تعلق قائم کرتے ہوئے ان کی مسائل سے آگاہی حاصل کی اور حکومتی مشینری کو پوری طرح فعال کیا تاکہ عوام کو صحت ، تعلیم، مواصلات اور دیگر شعبوں کے حوالے سے درپیش مسائل فوری طور پر حل ہوسکیں

انہوں نے بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ بھی عوام کے ساتھ براہ راست تعلق رکھتے ہوئے نچلی سطح پر انکے مسائل حل کرنے کے لئے فعال اور محترک کردار ادا کریں اور عوام نے جس اعتماد کا اظہار کر کے انہیں اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے اجراء اور اختیارات کی بحالی کے لئے ہر ممکن معاونت کریگی

وفد نے عرصہ دراز سے تاخیر کا شکار تنخواؤں کے مسئلے کے حل اور بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز فراہمی کی یقین دہانی پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ کے فعال کردار کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.