“وزیر اعلیٰ بلوچستان میری درخواست بھی سنیں “
کوئٹہ : ویب رپورٹر
میں نے سال 2005 میں بی ایس ای کا امتحان پاس کیا ۔
نوکری نہیں ملی تو پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر میں ڈراموں میں کا کام شروع کیا اور اب پی ٹی وی کا ایک مشہور اداکار بن چکا ہوں
نوجوان نے یہ بات بلوچستان 24 کو ارسال کئے گئےسوشل میڈیا کے ایک پیغام میں بتائی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں نوکریاں رشوت لے کر دی جارہی ہیں اس لیے انہیں آج تک نوکری نہیں ملی۔
اس نوجوان نے بلوچستان کے متعدد سرکاری اداروں میں نوکری کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں حتیٰ کہ ناقاصد کے عہدے کے لیے درخواست دی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے اور مکان بھی کرایہ پر لے رکھا ہے گزر بسر بھی مشکل ہو رہا ہے
پیغام میں انہوں نے کہا کہ دو فروری کو ان کی سرکاری اداروں میں درخواست کے لیے عمر کی حد بھی ختم ہونے جارہی ہے جس کو لے کر وہ پریشان ہے
انہوں نے یہ التماس کی ہے کہ کسی بھی طریقے سے ان کی یہ درخواست وزیر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تک پہنچائی جائے ہو سکتا ہے وہ انکی مدد کریں
اس نوجوان کا فون نمبر اور دیگر معلومات بلوچستان 24 کے پاس محفوظ ہے رابطہ کرنے پر فراہم کردی جائیں گی
اس لیے تمام دوستوں سے یہ گزارش ہے کہ اس درخواست کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرکے اس مہم میں بلوچستان 24 کے ہاتھ مضبوط کریں