بلوچستان میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاری ،حلقہ بندیوں کیلئے ٹائم لائن

ویب ڈیسک

الیکشن کمیشن اف پاکستان نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات

کرانے کیلئے لوکل گورنمنٹ کے حلقوں کی حلقہ بندیاں کرانے کیلئے ٹائم لائن جاری کردی

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں کے نوٹیفیکیشن کیلئے 21 دن جو 10 سے 30 جنوری ،حلقوں/وارڈز کی بنیادی(پریلیمنری) لسٹوں کی تیاری کیلئے 15 دن دیئے گئے ہیں جو 31 جنوری سے 14 فروری تک ہے۔

15 فروری کو حلقوں کی حلقہ بندیوں کی بنیادی (پریلیمینری) لسٹیں جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

متعلقہ حلقے کا ووٹر حلقہ بندیوں پر 15 دن کے اندر اعتراضات جمع کروا سکے گا جو 16 فروری سے 2 مارچ تک جاری رہے گا۔

اعتراضات پر فیصلوں کا سلسلہ 30 دن تک جاری رہے گا جو 16 فروری سے 17 مارچ تک جاری رہیگا۔

حلقہ بندی اتھارٹی کے فیصلوں کو متعلقہ حلقہ بندی کمیٹیوں تک پہنچانے کیلئے 7 دن کا وقت ہوگا جوکہ 18 مارچ سے 24 مارچ تک ہوگا۔

اور لوکل گورنمنٹ کی حلقوں/ وارڈز کی حتمی لسٹ 30 مارچ کو آویزاں کر دیا جائیگا

واضح رہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی مدت 28جنوری کو ختم ہوجائیگی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.