بی آرایس پی کے تحت ضلع شیرانی میں‌ غربت سروے کا آغاز

شیرانی سے کریم شیرانی کی رپورٹ

 بی۔آر۔ایس۔پی کرپشن سے پاک ادارہ ھے جسکے تمام منصوبے آن گراؤنڈ ھیں حکومت ہر سطح پر اس کی حوصلہ افزائی کرے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام این۔ایس۔ای۔آر پروجیکٹ سروے اگر ایمانداری سے کی جائے تو غربت کی شرح بہت حد تک کم ھو سکتی ھے اور اس سروے کی تکميل اور عمل درآمد سے عوام کے غالباً تمام بنیادی مسائل آسانی سے حل ھونگے سابقہ ادوار میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں 60 فیصد کرپشن ھوئی یہی وجہ ھے کہ عوام آج گوناگوں مسائل سے دوچار ھیں ۔

 

این۔ایس۔ای۔آر سروے کا بنیادی مقصد یونین کی سطح پر کمیونٹی کے زیادہ سے زیادہ شراکت داری کو یقینی بنانا اور انسانی زندگی کے تمام تر ضروریات کے اعداد وشمار کو جمع کرنا ھے یہ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا سروے ھے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ کے مشیر برائے لائیو سٹاک حاجی مٹھاخان کاکڑ بی۔آر۔ایس۔پی کے ڈی۔پی۔ایم قاسم شیرانی ا ین۔ایس۔سی۔آر کے ڈویژنل کوارڈینیٹر افضل کاکڑ این سی۔ایچ ڈی کے عبدالرزاق بی۔آئی ایس۔پی۔کے عطاء الرحمان ڈسٹرکٹ پروگرام اور دیگر نے میونسپل کمیٹی ہال میں بی۔آر۔ایس۔پی کے زیر اہتمام قومی سماجی معاشی رجسٹری سروے N.S.E.R کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا ۔

 

مقررین نے کہا کہ یہ سروے چالیس آئٹمز پر کام کرے گی جس سے ہر شہری کے غالباً تمام مسائل وابستہ ھیں اس کے تکمیل سے لوگوں کے تمام بنیادی مسائل حل ھونگےگزشتہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں یہاں 7 ہزار خواتین رجسٹرڈ ھوئیں مزکورہ سروے سے یہ تعداد بڑھ جائے گی اور یہ ضلع بھر میں ھوگی ہر طبقہ فکر کے لوگ اس میں بی آر ایس پی سے بھر پور تعاون کرے اور سروے کو کامیاب بنائے

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.