وزیراعظم کا حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے براہ راست رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد وزیراعظم نے ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے‘عمران خان عوام کی شکایات اور تجاویزسنیں گے ‘حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اتوار کو 3 بجے ’’آپ کا وزیراعظم ‘‘پروگرام میں شرکت کریں گے اور عوام کے سوالات کا براراست جواب دیں گے

وزیراعظم عوام کی شکایات اور تجاویزسنیں گے اور حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کوعالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

بلوم برگ نے ترقی کی بلندرفتارکی پیشگوئی کی اور کہا کہ پاکستان روزگارکی سطح کو برقرار رکھے گا۔

کوویڈ کے بعد سے پاکستان کو نارمیلسی انڈیکس میں سرفہرست رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ دی اکانومسٹ نے بھی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.