کراچی ،فوڈ پوائزننگ کاایک اور واقعہ ، خانوزئی کے رہائشی نشانہ بن گئے

ویب ڈیسک

کراچی میں بلوچستان کے علاقے خانوزئی سے تعلق رکھنے والا اخونزادہ فیصل زمان کاخاندان گھومنے آیا تھا وہ کوئٹہ سے براستہ روڈ کراچی پہنچے تک اور ہوٹل میں قیام پذیر تھے انہوں نے کھانا کھایا جس سے ان کی حالات غیر ہوگئی اسپتال منتقل کرنے پر فیملی کے پانچ بچے جان کی بازی ہار گئے

اسپتال ذرائع کے مطابق رات کو بچے اسپتال لائے گئے تھے تاہم 5 بچے جانبر نہ ہو سکے ان کی والدہ 28سالہ بینا اور پھوپھو زیر علاج ہیں، بچوں کی والدہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی، 4 سال کا عزیز فیصل، 6 سال کی عالیہ، 7سال کا توحید اور 9 سال کی صلویٰ شامل ہے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زہریلا کھانا کھانے سے 5 بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی ہر قسم کی مدد کی جائے، اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ واقعے پر فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب پولیس اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں نوبہار ریسٹورنٹ پہنچ گئیں، جہاں ہوٹل کو سیل کرنے کے بعد ریسٹورنٹ سے کھانوں کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بچوں کی موت کی وجہ فوڈ پوائزننگ لگتی ہے، متاثرہ فیملی نے صدر میں ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی نے ایک ہوٹل سے گیسٹ ہاؤس میں کھانا منگوایا تھا، جبکہ انہوں کوئٹہ سے کراچی آنے سے قبل خضدار اور حب میں بھی کھانا کھایا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی کراچی میں ہوٹل کا کھا نا کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کے جاں بحق ہو نے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

امید ہے کراچی پولیس جلد واقعہ کی تحقیقات مکمل کرے گی سوگوار خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ کی ڈی پی او لسبیلہ کو متاثرہ خاندان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فور میں واقع نجی ریسٹورنٹس سے کھانا کھانے کے بعد 2 بچوں اور والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، بچوں اور ان کی والدہ کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے جانبرنہ ہوسکے اور دم توڑ گئے، ایک بچے کی عمر ڈیڑھ سال اور دوسرا 5 سال کا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.