اسلام آباد : سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نظرثانی کیس میں بنچ کی تشکیل کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے نظرثانی درخواستیں بنچ تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بنچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے، چیف جسٹس چاہیں تو نظرثانی درخواستوں پر لارجر بنچ بھی بنا سکتے ہیں، عام طور پر فیصلہ دینے والا بنچ ہی نظرثانی درخواستیں سنتا ہے، نظرثانی بنچ میں فیصلہ تحریر کرنے والا جج لازمی شامل ہوتا ہے۔