میانمار،مظاہروں میں شدت،اہلکار سمیت مزید 2ہلاک

0

ینگون :  میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی، پولیس اہلکار سمیت مزید2افرادہلاک ہوگئے ۔درجنوں افراد زخمی ہیں۔منڈالے شہرمیں ہفتے کو فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے باوجود اتوار کو ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔ ہزاروں افراد نے فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالی لڑکی کی آخری رسومات میں شرکت کی اور اسے سلیوٹ پیش کیا۔ینگون میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا،مظاہرین میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی جنہوں نے فوج کیخلاف نعرے لگائے ،ینگون میں ایک 30سالہ شخص کو گولی ماردی گئی،ہلاک شخص کے اہلخانہ نے اس کا الزام پولیس پر عائد کیاہے ۔پولیس کا کہناہے کہ درجنوں افراد نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیاتھا۔دوسری جانب فوج کے مطابق مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ادھر فیس بک نے فوج کے نیوز پیج کو بند کردیا، فوج نے ملک کی تمام زبانوں میں گوگل تک رسائی کو روک دیا ۔منڈالے شہر میں مظاہرین کیخلاف طاقت کے بے جا استعمال کی امریکا،اقوام متحدہ اور دیگر ممالک نے مذمت کی ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.