بھارتی وزیراعظم کیخلاف ایک لاکھ کسانوں کا احتجاج، پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی تاریخ دیدی

0

نئی دہلی  : بھارتی پنجاب میں ایک لاکھ کسانوں نے مودی کےخلاف احتجاج کیا، کسان رہنماں نے کہا کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا، امریکا کی 87 بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

بھارتی کسانوں کا کالے قوانین کے خلاف احتجاج جاری، مشرقی پنجاب کے شہر برنالہ میں کسانوں کی بڑی پنچایت منعقد کی گئی۔ کسان رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلی پولیس نے کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمے بنائے۔ رہنماوں نے مزید کہا کہ سارے تہوار دھرنوں ہی میں منائے جائیں گے، جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔

امریکا کی 87 بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں، مشترکہ بیان میں کہا کہ زرعی قوانین کسانوں سے زندگی چھیننے کےمترادف ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.