خواجہ سرا خداکی تخلیق ،ان کے بارے میں مثبت سوچیں : رابی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  شوبزکو خیر باد کہنے والی گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواجہ سراؤں کو تضحیک اور نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن ہمیں ان کے حوالے سے اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ رابی پیرزادہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خواجہ سراؤں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات عام سننے کو ملتے ہیں، اگروہ جسمانی طور پر عورتوں اور مردوں سے مختلف ہیں تواس میں ان کا کیا قصور ہے ،یہ تو خدا کی تخلیق ہے ۔ خدا کی بنائی ہوئی دوسری مخلوق کی طرح ہم انہیں اس معاشرے کا حصہ کیوں تسلیم نہیں کرتے ،ہمیں اپنے روئیے بدلنے ہونگے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: