بھارتی لیگ کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20سے دستبردار

لاہور بھارتی لیگ کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20سے دستبردار ہوگئے، آسٹریلوی ٹیم 24سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ۔

پیسے کی لالچ یا پھر بھارتی سازش کا کمال ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی دشمن پڑوسی ملک کو ہضم نہ ہوسکی۔ آئی پی ایل کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے دستبردار ہوگئے۔ ڈیوڈ وارنر ،گلین میکسویل، مچل سٹارک ون ڈے اور ٹی سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز اور جوش ہیزل نے بھی آئی پی ایل کھیلنے کی غرض سے عدم دستیابی ظاہر کی ہے۔آسٹریلوی سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ اگلے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سکواڈ کو ترتیب دیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے کھلاڑی لیام لیونگسٹن اور ایلکس ہیلز بھی آئی پی ایل میں منتخب ہونے کے بعد سپر لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ بھارتی لیگ کا آغاز مارچ کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.