نگران وزیر داخلہ بلوچستان نے کچھی میں 2مزدورکے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کچی سے اغواہو نے والے 2مزدوروں کا نوٹس لے لیا۔جس پر نگران وزیر داخلہ نے اے ڈی سی کچی عبدالستار مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اے ڈی سی نے نگران وزیر داخلہ کو بتایا کہ مغویوں کی تلاش اور بازیانی کے لئے لیویز فورسز نے کارروائی کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اور اس بابت مقامی قبائلی عمائدین سے مدد لی جا رہی ہے جس پر نگران وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی کہ لیویز ٹیم کی مغویوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کیے جائیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.