عوام کی نیب سے توقع ہے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے : فواد چودھری

اسلام آباد  :  فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام کی نیب سے توقع ہے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملزمان کو روز تھیٹر لگانے کے مواقع فراہم کرنا مایوس کن ہے، شریف اور زرداری کرپٹ نہیں تو پھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

فواد چودھری نے کہا کہ اگر انہیں سزائیں نہیں ہوتیں تو نیب بند کر کے ڈھابہ کھول لیتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا ایسے میں نیب پر ملک کے وسائل ضائع کرنے کا کیا فائدہ ؟۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.