چاغی (رپورٹ فاروق بلوچ )
صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی کا بغیر کسی پروٹوکول کے اچانک دالبندین بازار کا دورہ دوکانداروں تاجر برادری اور عام شہریوں سے سے گل مل گئے
دکانداروں،عام شہریوں تاجر برادری نے صوبائی وزیر کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوگئے
صوبائی وزیر خزانہ مرکزی چوک پر اچانک ریڑھی بانوں عام شہریوں فٹ پاتھ بیٹھے عام لوگوں اور دوکانداروں کو جاکر سلام کیا ان سے انکی خیریتدریافت کی۔
صوبائی وزیر شہر کے ایک ایک دکان میں جاکر تاجر وں سے ملاقات کی اور انکے کاروبار کے متعلق بھی سوالات پوچھے
صوبائی وزیر نے اچانک پرنس فہد ہسپتال کا بھی دورہ کیا آپریشن وارڈ میں جاکر مریضوں سے انکی خیریت دریافت کی اور عیادت کی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی کا کہنا تھا شہر کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاجر برادری کی جان و مال کی تحفظ یقینی بنائی گئی ہے
شہر میں امن وامان اور تاجر برادری کو ہر قسم کے سہولت فراہم کیا جارہا ہے ہسپتال کے متعلق انکا کہنا تھا ہسپتال کو مزید جدید طبی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گاتاکہ علاقے کے لوگوں کو انکے دہلیز پر سہولت میسرہوں چاغی عوام مجھے ہمیشہ اپنے درمیان پائینگے
عوام کو کسی قسم کی مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے یاد رہے۔ اس قبل بھی کئی بار صوبائی وزیر اچانک شہر میں بغیر کسی پروٹول کے اداخل ہوکر لوگوں سے گھل مل گئے ہیں
اس موقع پر ایم ایس پرنس فہد ہسپتال ڈاکٹر امداد بلوچ ،جے یو آئی کے سابق امیر مولا نا محمد عالم ،میر مدد خان اکازئی ،میر حبیب دہانی ،میر آحمد محمد حسنی ،ملک عبد الحق سیاہ پاد،میر عبد الخالق ریکی ،حاجی آغا حسنی ودیگر بھی موجود تھے۔