بلوچستان: زراعت میں انقلابی اصلاحات لانے کے لیے کوشاں ہیں: علی مدد جتک

اسٹاف رپورٹر

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ صوبے میں زراعت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لائی جائینگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لوگوں کی بڑی تعداد کا معاش زراعت سے منسلک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس طرح زراعت جیسے اہم شعبے کو نظرانداز کیا گیا اسکا ازالہ ہماری اولین ترجحی ہے۔

علی مدد جتک نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان زمینداروں کی۔مسائل سے آگاہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں مسائل کے حل کے لئے موثر پالیساں مرتب کی جارہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.