ایران: عید کے بعد مذہبی مقامات کھولنے کا اعلان

0

بلوچستان 24ویب ڈیسک

ایران کے صدر حسن روحانی نے عیدالفطر کے بعد تمام مذہبی مقامات کھولنے کا اعلان کردیا

 

ایرانی صدر نے  ہے کہ عید کے بعد تمام مذہبی و مقدس مقامات حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھول دیے جائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

مقدس مقامات پر آنے والے تمام  افراد کو حفاظتی اصولوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ کورونا کی وبا شدید ہونے پر  ایران نے مارچ کے مہینے میں مقدس مقامات کو بند کردیا تھا۔

 

 

ایران کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک کورونا کا خاتمہ کرنے کے قریب ہے، کچھ صوبوں میں صورتحال ابھی تک قابو سے باہر ہے لیکن جلد ہی اس وبا پر قابو پالیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ ایران کورونا سے متاثر ہونے والا 10 واں بڑا ملک ہے جہاں جمعرات کو کورونا کے 2 ہزار 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں مجموعی طور پر کورونا کے ایک لاکھ 29 ہزار 341 کیسز اور 7 ہزار 249 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.