وزیراعلیٰ کا پائیدار ترقی کے اہداف کے نام پر منصوبوں کی منظوری کا نوٹس

وزیراعلیٰ نے محکمہ منصوبہ بندی کو ان امور و معاملات کی فوری درستگی کے ساتھ ساتھ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے

0
بلوچستان24ویب ڈیسک
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز)کے نام پر کسی پالیسی کے بغیر انفرادی نوعیت کی اسکیمات کی من پسند طریقے سے منظوری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ معائینہ ٹیم کو معاملے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے ترقیاتی امور کے جائیزہ اجلا س کے دورران وزیراعلیٰ نے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو نظر انداز کرنے کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائیری کی ہدایت جاری کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان سے بہت سے لوگوں نے رابطہ کر کے بتایا ہے کہ ان کے زاتی شمسی ٹیوب ویلوں کو ملی بگھت کے زریعہ سرکاری ظاہر کیا جارہا ہے اور یہ تفصیلات تب سامنے آئیں جب وفاقی حکومت کی ایس ڈی جیز کی فہرستیں کسی تفصیلی طریقہ کے بغیر صوبائی حکومت کو بھیجی گئیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے وزیراعظم اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی بات کریں گے ایس ڈی جیز کی سکیمات کو اس طرح ضائع کرنا ملک اور عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کا ضیاع ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے بھی کمزوری دکھائی گئی وزیراعلیٰ نے محکمہ منصوبہ بندی کو ان امور و معاملات کی فوری درستگی کے ساتھ ساتھ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: