تربت،ساتھی کی فائرنگ سے 6 سیکیورٹی اہلکار شہید 7 زخمی

0

تربت : بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل دشت میں قائم فورسز کے کیمپ میں سیکورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 6 ساتھیوں کوقتل اور سات کو زخمی کردیا۔مصدقہ ذرائع کے مطابق سپاہی شریف نے اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں 6 سپاہی جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق واقعہ بلنگور کے مرکزی کیمپ میں پیش آیا اس وقت سپاہی اکھٹے کھانا کھا رہے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک اہلکار نان کمیشن بٹ مین ندیم عباس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق اہلکاروں میں حوالدار غلام دستگیر، سپاہی احمد نواز،نائک محمد اشرم ، سپاہی بلال حسین،لانس حولدار غلام فرید، سپاہی محمد شہبازشامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نائک نورخان ،سپاہی ریاض حسین،سپاہی مظاہر حسین،بی آر سپاہی علی رضا ،سپاہی ساجد سرور، سپاہی نواز،نان کمیشن بٹ مین ندیم عباس شامل ہیں،

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.