ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے ایگزیکٹو ا نجنیئر مواصلات و تعمیرات عبدالرحمن کاکڑ کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی تا میر حسن روڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
نصیرآباد ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے ایگزیکٹو ا نجنیئر مواصلات و تعمیرات عبدالرحمن کاکڑ کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی تا میر حسن روڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
انہوں نے زیر تعمیر شرقی سول ہسپتال منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بتول اسدی نے چھتر روڈ کے کام کا جائزہ لینے کے لیے ا قومی شاہراھ سے تحصیل چھتر کے قریب تک تمام منصوبے کا باریک پینی سے جائزہ لیا مختلف جگہوں پر تعمیراتی کام التوا کا شکار ہونے پر برہمی کا اظہار کیا متعلقہ ٹھیکیدار سے منصوبے کے درمیان مختلف جگہوں پر التوا کا شکار تعمیراتی کام کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھی ہدایت کیں جبکہ تحصیل چھتر روڈ ابھی سے جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے
اسے مضبوط بنانے کے لیے احکامات دیے اگر ٹھیکیدار کی جانب سے پھر بھی توجہ نہ دی جائے تو اس کا لائسنس منسوخ کرکے سی اینڈ ڈبلیو کے ذریعے انجینئرنگ کونسل کو بھیجا جائے اس موقع پر گل نواز سمیت دیگر بھی موجود تھے ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات عبدالرحمن کاکڑ نے کہا کہ میر حسن روڈ سمیت دیگر تعمیراتی منصوبوں کی کڑی مانٹرنگ کی جا رہی ہے شرقی سول ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ہسپتال میں ماربل لگانے کا کام جاری ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس منصوبے کو جلد از جلد معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جبکہ چھتر روڈ کے متعلق جو احکامات صادر فرمائے ہیں ان شائاللہ اس جانب بھی خصوصی توجہ دی جائے گی اور متعلقہ ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے گا کہ وہ منصوبے کو پی سی ون کے مطابق مکمل کرے ڈپٹی کمشنر بتول اسدی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں
یہ منصوبے عوام کے وسیع تر مفاد میں زیر تعمیر ہیں قوی امید ہے کہ ان منصوبوں سے کے تکمیل کے بعد عوام کی شہروں تک بروقت رسائی ممکن ہو سکے گی جبکہ کسان اور کاشتکاروں کو سفری سہولیات کے حوالے سے جو مسائل درپیش ہیں ان سڑکوں کی تعمیرات کے بعد انہیں نجات ملے گی بتول اسدی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کے مفاد عامہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور جن منصوبوں میں کوئی کمی بیشی نظر آئے تو انہیں بروقت ٹھیک کیا جائے بصورت دیگر یہ منصوبے معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکیں گے انہوں نے کہا کہ شرقی سائیڈ زیر تعمیر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کے لیے سود مند ثابت ہوگا اس کی تعمیرات کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے اضافی مریضوں کا بوجھ بھی کافی حد تک کم ہوگا جبکہ میر حسن چھتر اور ڈیرہ مراد جمالی شرقی کی عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔