کوئٹہ :محکمہ اوزان پیمائش کی جانب سے مختلف دوکانوں پیٹرول پمپس کو اوزان پیمائش کی خلاف ورزی پر کاروائی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پریذائڑنگ آفیسر فرسٹ لیبر کورٹ ظہور احمد لانگو نے دوکاندروں اور پیٹرول پمپس مالکان کو جرمانے عائد کیے اور سزا سنائے۔محکمہ کی جانب کیسسز کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ایوب شاہوانی اور انسپکٹر خواجہ حارث نے کی
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محنت و افرادی قوت نیاز احمد نیچاری اور ڈائریکٹر کنٹرولر اوزان پیماِش نصیب اللہ رند کی خصوصی ہدایت پر شہر کی مختلف دوکانوں دودھ کپڑے پرچون ، نان بائی،قصاب، اور پیٹرول پمپس پر عوامی شکایت پر اچانک چھاپے مارےگئے۔
خلاف ورزی پر متعدد دوکان مالکان کو چالان کرکے فرسٹ لیبر کورٹ کے روبروپیش کیا جہاں ڈسٹرکٹ قینڈ سیشن جج ظہور احمد لانگو نے بھاری جرمانے عائد کیے اور سزا سنائے۔
محکمہ کی جانب سے دوکانداروں اور پیٹرول پمپس مالکان کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ آئندہ اوزان پیمائش کی خلاف ورزی نہ کریں اور آئندہ بھی اس طرح کی کاروائی جاری رہے گی۔