دالبندین سے تعلق رکھنے والے محمدابراہیم بڑیچ اور خالدمحمدزئی ساتھیوں سمیت پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں شامل ہوگئے۔

دالبندین :ویب رپورٹر
دالبندین سے تعلق رکھنے والے محمدابراہیم بڑیچ اور خالدمحمدزئی ساتھیوں سمیت پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں شامل ہوگئے۔

اس موقع پر دالبندین پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران سمیع اللہ محمدزئی، بلال خان محمدزئی، سمیع اللہ بڑیچ، مقصودحسنی، رحمت اللہ ، بشیر محمدزئی،ظفرمحمدزئی اور الطاف نادان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پی پی پی کے ضلعی صدر میر حبیب دہانی، میر احمدمحمدحسنی، پی ایس ایف کے سابق صدر سنگت ثناء بہادرزئی اور ابراہیم بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایف ضلع چاغی کے طلباء کی امیدوں کا مرکز بن چکا ہے جس میں جوق درجوق سمولت اس بات کی غمازہے کہ پی پی پی اور پی ایس ایف کاعلاقے کی سیاست میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 2018 کے انتخابات میں پی بی 39 اور این اے 260 سے پی پی پی کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

پریس کانفرنس کے دوران پی پی پی کے ضلعی صدر میر حبیب دہانی نے دالبندین میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ڈویلپمنٹ فنڈز میں کرپشن، کمیشن خوری اور ناقص میڑیل کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پراجیکٹ ڈاریکٹرکمشنر کوئٹہ ڈویژن سے لوگوں کو امیدیں وابستہ تھیں لیکن ان کی مجرمانہ چشم پوشی سے لگتا ہے کہ وہ بھی کرپشن کے اس دھندے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے شہر کی خوبصورتی کے لیئے فنڈز فراہم کیئے تھے لیکن ناقص منصوبہ بندی اور پسندو ناپسند کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کارروائی سے دالبندین شہر کو مزید بدصورت بنادیا گیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی پی پی ضلع چاغی کی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر صدائے ھق بلند کرتی رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.