امریکا تائیوان کے معاملے پر احتیاط سے کام لے: چین

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کو تائیوان کے معاملے پر احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے تائیوان کا دفاع کرنے کے بیان پر چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین کے پاس بنیادی مفادات پر سمجھوتہ کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔

 امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کی تائیوان میں مداخلت پر تائیوان کا دفاع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے تائیوان پر حملہ کرنے کی صورت میں امریکا اس کا دفاع کرے گا۔

جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکومت پر تائیوان کے دفاع کی ذمے داری عائد ہوتی ہے، امریکا نے بنیادی طور پر ہتھیاروں کی فراہمی میں تائیوان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.