صحبت پور شہر پاکستان پیپلز پارٹی کی کال پر محکمہ بی اینڈ آر کی کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی ۔۔۔
پی پی جیالوں کی جانب سے ایکسین کے خلاف شدید نعرہ باری کی دھرنے کے باعث ٹریفک معطل۔۔۔
ویب رپورٹر
تفصیلات کے مطابق صحبت پور ضلع میں محکمہ بی اینڈ آر کی مبینہ کرپشن کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی کال پر ضلعی صدر سلمان خان کھوسہ کی قیادت میں ضلع کونسل ہال سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جن پر محکمہ بی اینڈآر کے خلاف نعرے درج تھے ۔
ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مین چوک پر پہنچ کر مظاہرہ کیا گیا محکمہ بی اینڈ آر کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی ریلی مین چوک پر پہنچ کر جیالوں نے مین شاہراہ پر دھرنا دیکر ہر قسم کی ٹریفک کو بند کردیا گیا
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلمان خان کھوسہ یار محمد گولہ رحیم بخش سپر عزیزاللہ بنگلزئی عبدالواہاب کنٹرانی ودیگر نے کہا کہ صحبت پور میں منتخب نمائندوں نے محکمہ بی اینڈآر کے عملہ سے ملی بھگت کرکے من پسند اور منظور نظر ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیئے گئے ان کرپٹ ٹھیکیداروں نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا اور بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے
ان کا کہنا تھا کہ شہر صحبت پور میں سیوریج سسٹم کی حالت انتہائی خراب ہے اربوں روپے کرپشن کی نظر ہو گئے وزیراعلی بلوچستان کی خصوصی گرانٹ سے جاری بیس کروڑ کی خطیر رقم کے استعمال میں بھی کرپشن کی گئی ہے
شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیاان کا کہنا تھا کہ محکمہ بی اینڈ آر کے کرپٹ ایکسئن کا تبادلہ کیا جائے اور تحقیقات کرواکے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے بصورت سخت احتجاج کیا جائیگا۔