متحدہ عرب امارات کا تین ارب ڈالر کا مالی تعاون

0

اسلام آباد/ابوظہبی (سرکاری خبر رساں ادارہ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو تین ارب ڈالر کا مالی تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کے اس اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آزمائش کے وقت میں پاکستان کی فراخدلی سے معاونت پر یو اے ای کا شکریہ
ابوظہبی کے فنڈ برائے ترقی سے جاری اعلامیہ کے مطابق تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کئے جائیں گے

جس کا مقصد پاکستان کو مالی تعاون فراہم کرنا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے ”وام“ کے مطابق آنے والے دنوں میں یہ رقم منتقل کردی جائے گی

جس سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

مالی تعاون کا فیصلہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات اور تاریخی عوامی تعاون کو مدنظر رکھ کر کیا گیا

تعلقات اور تعاون کو مزید شعبوں میں فروغ بھی دیا جائے گا۔

ابوظہبی فنڈ پہلے بھی پاکستان میں توانائی، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر شعبے کے 8 ترقیاتی منصوبوں کیلئے ڈیڑھ ارب درہم فراہم کرچکا ہے،

اس میں 93 کروڑ درہم گرانٹ کی شکل میں دیئے ہیں۔

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے آزمائش کے وقت میں پاکستان کی فراخدلی سے معاونت پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ یہ اقدام برس ہا برس پر محیط ہماری پائیدار دوستی اور عزم کا عکاس ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.