خشک سالی…………… متاثرہ علاقوں کیلئے پچاس کروڑ

کوئٹہ(ویب ڈیسک )خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں امدادوبحالی کی سرگرمیوں کا آغاز

ابتدائی طور پر پچاس کروڑ روپے جاری کئے جارہے ہیں

حکومت سماجی شعبہ کی ترقی میں غیرسرکاری تنظیموں اور اداروں کے تعاون کا خیرمقدم کرے گی

صوبائی حکومت سماجی شعبہ کی ترقی کے ذریعہ عوام کو تعلیم، صحت اور آبنوشی کی سہولیات کو یقینی بنارہی ہے

وزیراعلیٰ بلوچستا ن جام کمال خان کی سماجی خدمات کی فراہمی کے بین الاقوامی ادارے مسلم ہینڈز کے ایک وفد سے بات چیت

ادارے کے ڈائریکٹر عرفان خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،وفد میں مسلم ہینڈز کے صوبائی کوآرڈینیٹر ملک نعیم اور دیگر عہدیدار شامل تھے

وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اپنے ادارے کی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کی تفصیلات سے آگاہ کیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

مسلم ہینڈز بلوچستان میں تعلیم ،صحت اور پینے کے پانی کی فراہمی کے شعبوں میں کام کررہی ہے

صوبے کے مختلف ضلعوں میں مسلم ہینڈز کی جانب سے اسکول، ڈسپنسری اور آبنوشی کی اسکمیں بنائی گئی ہیں دور دراز علاقوں کے عوام فائدہ اٹھارہے ہیں

وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ مسلم ہینڈز قدرتی آفات کے دوران متاثرہ علاقوں اور افراد کی امدادوبحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرتی ہے

موجود ہ خشک سالی سے متاثرہ افرادکو بھی ان کے ادارے کی جانب سے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی،

وفد نے مزیدبتایا کہ مسلم ہینڈز بلوچستان میں صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں کی ترقی کے لئے بین الاقوامی ڈونرز سیمینار کے انعقاد کی منصوبہ بندی کررہی ہے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت خشک سالی کے متاثرین کی امداد وبحالی کے لئے مسلم ہینڈز کے تعاون کا خیرمقدم کرے گی اور سیمینارکے انعقاد کے لئے بھی بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی

صوبائی وزراء میر سلیم احمد کھوسہ، محمد خان لہڑی، اور نورمحمد دمڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.