موجودہ حکومت عوام کے مفادات اور ان کی مشکلات کے ازالہ کے لیے اسکیمات دے رہی ہے عوامی مفادات کو مدنظر رکھ کر تعمیراتی کام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

موسی خیل : کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مفادات اور ان کی مشکلات کے ازالہ کے لیے اسکیمات دے رہی ہے عوامی مفادات کو مدنظر رکھ کر تعمیراتی کام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے معیاری کام پر کوئی بھی سمجھوتا قبول نہیں کیا جا رہا ہے. صحیح معنوں میں تعمیرات کا شعبہ اپنی راہ پر گامزن ہے ہماری کوشش یہی ہے کہ عوام کے لئے بہتر سے بہتر تعمیرات کرواکے ترقیاتی اسکیمات کے کام کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے تاکہ ان منصوبوں سے عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے موسی خیل کے دورے کے موقع پر ضلع افسران کے اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کئی.اجلاس میں ڈپٹی کمشنر موسی خیل محمد افضل خوستی اور ضلع کے تمام افسران نے شرکت کی اجلاس میں تما م محکموں کے آفسران نے اپنے اپنے محکموں کے بارے میں تفصلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمدافضل خوستی نے کمشنر ژوب ڈویژن کوضلع موسی خیل میں جاری ترقیاتی سکیمات کے حوالے سے بتایا کہ صاف اور شفاف انداز میں ترقی کا یہ عمل مکمل ہو جائے کام کے معیار پر کوئی بھی کمپرومائز نہیں کیا جا رہا اور کام کے معیار کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے. کمشنر ژوب ڈویژن نے جلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی عمل زور و شور سے جاری ہے موجودہ صوبائی حکومت کی اولین کوشش ہے کہ عوام کی خواہشات کے مطابق ترقیاتی اسکیمات متعارف کروائی جائیں تاکہ عوام حکومتی اقدامات کے ثمرات سے براہ راست مستفید ہو سکے. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے صوبے بھر میں میگا پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے ان کی تکمیل سے عوام کی مشکلات میں واضح کمی واقع ہوگئی.انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہے ان فنڈزکو صحیح معنوں میں عوام کی فلاح و بہبودپر خرچ کرنا سرکاری آفسروں کی ذمہ داری ہے سرکاری آفسران کو عوام کی خادم بن کر کام کرنا چاہیے تاکہ عوام کو انصاف مل سکے. بعد ازیں کمشنر ژوب ڈویژن کو ضلع موسی خیل میں جاری ترقیاتی اسکیمات کا معائنہ کرایا گیا۔اور کجھوری مقام پر کمشنر ژوب ڈویژن نے نئے لیویز تھانہ کا افتتاح بھی کیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.