پنجگور بارڈر پر کھڑے ایک ماہ سے زائد ہوگیا، ہمارے ای ٹیگ اسٹیکر غائب کردیے گئے، تاجروں کا شدید ردعمل

پنجگور   پنجگور بارڈر پر کاروباری شخصیت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے دفتر کا چکر لگا لگا کر تھگ چکے ہیں ہمارے نام و ٹرپ نمبر غائب ہیں لیکن افسوس بااثر افراد کے ڈرائیور ہرروز ہمارے سامنے گزرتے ہیں پتہ نہیں انکے نہ ختم ہونے والے نمبر کب ختم ہوکر ہمارے نمبر آئیں گے، چھ ماہ پہلے ہماری گاڑیاں کھڑی تھیں اب جب چیدگی و جیرک بارڈر جدا ہوئے ہم نے سوچا کچھ فرق ضرور آئے گا،

پورے ڈسٹرکٹ جیرک بارڈر پر تھا، یہی حال تھا آج جیرک چیدگی بارڈر جدا ہوئے وہی حال ہے آج بھی ہمارے گاڑیاں گھروں کے سامنے کھڑے ہیں اور ہمارے نمبر غائب ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپنے ای ٹیگ کی گمشدگی کی درخواست دیں ہم نے گزشتہ پندرہ دن ہوئے ہیں درخواست جمع کئے ہوئے لیکن تاحال ہمیں خیر خواہ جواب نہیں مل رہا ہے ڈپٹی کمشنر پنجگور ہمیں احتجاج کرنے روڑ بند کرانے پر از خود مجبور کر رہی ہے کہ ہم بارڈر کو بند کریں انہوں نے کہا ہے کہ بارڈر پر کاروبار سب کا حق ہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے بارڈر کو چند لوگوں کے حوالے کیا ہے ہر روز انکی گاڑیاں جعلی ای ٹیگ چل رہے ہیں ہمارے بنیادی گاڑیاں کھڑے ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,933

انہوں نے کہا ہے کہ جب سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاڑی مالکان کو اطلاع دینے کے نظام کو سوشل میڈیا پر انحصار کردیا ہے تب سے ہر ٹرپنگ کے دوران درجنوں گاڑی والے بغیر انٹرنیٹ کی سہولت کی وجہ سے رہ رہےہیں انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ کے سب سے زیادہ دیکھنے و چلنے والے سوشل میڈیا کے بجائے غیر معروف واٹس ایپ و دیگر سوشل گروپ میں لسٹیں چلا کر خانہ پری کررہی ہے 22 دسمبر کے لسٹ کو 21 تاریخ کے شام کو نہ چاہتے ہوئے غیر معروف واٹس ایپ گروپ میں چلا کر کاروباری لوگوں کو 22 تاریخ کے ٹرپ سے محروم کردیا گیا انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ دوسروں کی غلط تجویز پر کاروبار کو چلا کر غریب کاروباری لوگوں کو نقصان دے کر انہیں دست گریباں کرنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے ہمارے مسائل کو نوٹس نہیں کیا تو چیدگی و جیرک بارڈر کو بند کرکے دھرنہ دیں گے انکے زمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.