نیب سرداروں سے اثاثوں بارے نہیں پوچھ سکتا‘ نواب اسلم رئیسانی کی منطق

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے دوران نیب تحقیقات میں اپنی روایتی بیان بازی جاری رکھی ہوئی ہے‘ نیب کوئٹہ کے سامنے پیش ہوکر سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی نے کہا کہ نیب حکام سرداروں سے ان کے اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ نہیں کر سکتے۔
ویب ڈیسک 
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891
سرداروں سے اثاثوں کی تفصیلات چاہیئے تو نیب آرڈیننس میں ترامیم کرنی چاہئیں۔ یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب نیب حکام اسلم رئیسانی سے آمدن سے زائد اثاثے بتانے اور اپنے چھوٹے بھائی کو کروڑوں روپے کی ادائیگیوں بارے تحقیقات کررہے تھے۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ اسلم رئیسانی نے بطور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے بھائی لشکر رئیسانی کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کی تھی جس کی بابت اسلم رئیسانی نے کہا کہ میں سردار ہوں اور سرداروں سے یہ باتیں پوچھی نہیں جاسکتیں۔ نیب حکام نے جب قواعد و ضوابط سے ہٹ کر تین تحصیلدار بھرتی کرنے بابت پوچھا تو اسلم رئیسانی نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ تھا کوئی کلرک نہین تھا
وزیراعلیٰ کو تین تحصیل دار بھرتی نہیں کر سکتا تو وزارت اعلیٰ کا کیا فائدہ ہے اسلم رئیسانی نے کہا کہ سرداروں سے ان کے اثاثوں بارے نہیں پوچھا جانا چاہیئے سرداروں کو رقوم ان کی رعایا بھی دیتی ہے دوران تحقیقات یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بلوچستان کے سردار اپنی رعایا سے حفاظت کے نام پر رقوم وصول کرتے ہیں نیب حکام اسلم رئیسانی کے خلاف تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اگلے چند ہفتوں میں ریفرنس دائر کئے جانے کا بھی امکان ہے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.