گوادر کی مقامی آبادی کو بچانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی ساڑھے چار سال میں نہ سی پیک کے حوالے سے کوئی سیکرٹریٹ بناء نہ ہی کوئی انفارمیشن ڈیسک

0

کوئٹہ ۔۔۔۔خبر نامہ
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے پاکستان کے آئین میں رہتے ہوئے گوادر کی مقامی آبادی کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی

وفاقی حکومت کو سفارش کرینگے کہ آئندہ بیس سال تک گوادر میں آنیوالے غیر مقامی افراد کو ووٹ کا حق نہ دیا جائے حکومت بلوچستان سرمایہ کاروں کو سیکورٹی سمیت تمام معاملات میں تعاون فراہم کرے گی

بلوچستان کے حقوق کیلئے کسی بھی آئینی اقدام سے گریز نہیں کرینگے ساڑھے چار سال میں نہ سی پیک کے حوالے سے کوئی سیکرٹریٹ بناء نہ ہی کوئی انفارمیشن ڈیسک بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ جلد فعال ہوگا،

گزشتہ حکومت جاتے جاتے سارے فنڈز جاری اور غیر قانونی طورپربھرتیاں کرگئی۔
وزیراعلی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس مشیر برائے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،وزیراعلی کے پولیٹیکل سیکرٹری سید اسلم شاہ ،ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے

وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہاہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت بلوچستان میں اب تک کوئی کام نہیں ہوا یہاں نہ کوئی انفارمیشن ڈیسک ہے نہ سی پیک سیکرٹریٹ اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ماہرین بلوچستان میں کام کررہے ہیں

ہم نے فیصلہ کیاہے کہ بلوچستان حکومت سی پیک منصوبے میں وفاق کی بھر پور معاونت کرے گی ساتھ ہی ہم اپنے حقوق کیلئے بھی وفاق سے بات کرینگے اور اس معاملے میں سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کرینگے

سی پیک کے حوالے سے صوبے میں فوری طورپر سیکرٹریٹ اور ڈیسک قائم کیا جارہاہے جبکہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ جو کہ کافی عرصے سے غیر فعال ہے اسے بھی فعال بنایا جارہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے ہم بلوچستان اور گوادر کے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ہمارا مقصد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی ہے گوادر کے عوام کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے

اس سلسلے میں محکمہ قانون کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے صوبائی سطح پر قانونی مسودے تیار کریں جسے اگلے دس سے پندرہ دن میں ایوان میں پیش کرکے منظور کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ سی پیک منصوبے کا اہم ترین جزہے ہم ایسی قانون سازی کرینگے کہ جس سے تمام سٹیک ہولڈرز کو فائدہ حاصل ہوں ایسا نہیں ہوگا کہ ہم سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کرینگے

بلکہ ہم نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ماسٹر پلان میں ترمیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سرمایہ کار کمپنیاں گوادر کے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر سیکھانے کیساتھ ساتھ روز گار بھی فراہم کرینگی

جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی کو بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل کرکے اسے منظور کیا جائے گا تاکہ حکومت سرمایہ کاروں کیساتھ ملکر کام کرسکیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری دوست ماحول فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں سیکورٹی سمیت تمام حوالوں سے تعاون فراہم کرینگے اور کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس تمام چیزیں موجود ہیں لیکن انہیں تیز رفتار کرنے کی ضرورت ہے گزشتہ حکومت نے سرکاری مشینری منجمد کردی تھی جسے ہم فعال بنا رہے ہیں

گوادرمیں پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ گوادر کیلئے میرانی ڈیم سے پانی کی فراہمی کے منصوبے پر فزیبلٹی تیار کرنے کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ہدایت کردی ہے

اس منصوبے پر تقریباً 5ارب روپے لاگت آئے گی جب گوادر میں ہنگامی صورتحال ہوگی او رپانی دستیاب نہیں ہوگا تب میرانی ڈیم سے گوادر کو پانی فراہم کیاجائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام امن وامان قائم کرنا ہے اینٹی سمگلنک کے اختیارات کسٹم کو دوبارہ واپس کردیئے ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام بہتری سے سرانجام دے سکے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم وفاق کے فنڈز پر انحصارکرنے کے بجائے اپنے وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے غیر قانونی طورپر بھرتیاں کی اور تمام فنڈز خرچ کرگئی پھر بھی ہمارے پاس جو فنڈ ز ہے ہم انہیں استعمال میں لائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ سیندک اور ریکوڈیک بلوچستان کے دو اہم ترین منصوبے ہیں ان کی پوزیشن واضح کرنے کیلئے میٹنگ بلائی ہے جس کے بعد ہی ان منصوبوں پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کا واقعہ افسوس ناک ہے اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور جو بھی ملوث ہے اسے سزا دی جائے جبکہ اگر بلوچستان کے طلباء کے حقوق غضب کئے گئے تو اس پر بھی بات کرونگا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.