غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں،عمران خان

ویب ڈیسک

ملائیشیا کی سیاحت سے آمدنی سالانہ آمدن 20 ارب ڈالر ہے جبکہ ہماری کل برآمدات ہی 24 ارب ڈالر ہیں، ترکی بھی سمندر اور تاریخی عمارات کی کی سیاحت سے سالانہ 40 ارب ڈالر کماتا ہے

قطر کے کاروباری افراد کو بتایا 36 ٹیکس کم کرکے 16 پر لے آئے ہیں، ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں، صرف طرز حکمرانی اچھی چاہئے، پاکستان وہ ملک بننے جا رہا ہے
جہاں سے کسی کو ملازمت کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا، سیاحت کو ترقی دے کر اتنی آمدنی بڑھائیں گے کہ کسی

دوحا: وزیراعظم عمران خان امیر قطر سے ملاقات کررہے ہیں ،تصویر پی آئی ڈی

سے ہمیں قرضہ لینا نہیں پڑے گا

وزیراعظم عمران خان کا دوحہ میں پاکستانی برادری سے خطاب الیکشن کے بعد میرا پہلا جلسہ قطر میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ اپوزیشن میں زیادہ مزا تھا جب جلسے جلوس کرتے تھے، جب سے حکومت میں آئے ہیں کمروں میں بند ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں برسر اقتدار آنے کے بعد ان لوگوں کے سامنے پہلا جلسہ کر رہا ہوں جن کی سب سے زیادہ عزت کرتا ہوں، جب کرکٹ کھیلتا تھا تب بیرون ملک پاکستانیوں سے ملاقاتیں رہتی تھیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے میرا تعلق بہت پرانا ہے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں میرے سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو روزگار کیلئے

دوحا : وزیرا عظم عمران خان پاکستانیوں کے جلسے سے خطاب کررہے ہیں ،تصویر پی آئی ڈی
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ اپنے خاندان کیلئے بہت محنت کرتے ہیں

اٹلی میں نوجوان پاکستانیوں نے بتایا کہ وہ 18، 18 گھنٹے کام کرتے ہیں اور پیسے بچانے کیلئے ایک ایک کمرے میں 6، 6 افراد رہائش اختیار کرتے ہیں، محنت کش لوگوں کو بہت پسند کرتا ہوں، برطانیہ میں پاکستانیوں کو تعصب کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا لیکن وہ اپنے خاندانوں کیلئے صبر کرتے تھے

پھر ہم نے دیکھا کہ انہی پاکستانیوں نے وہاں اپنے کاروبار شروع کئے اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوتا گیا، وہ محنت کرتے ہوئے پاکستان کا سوچتے تھے لیکن ان کے بچے پاکستان کے مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے وہیں مقیم ہونے کو ترجیح دیتے۔

ملائیشیا کی سیاحت سے آمدنی سالانہ آمدن 20 ارب ڈالر ہے جبکہ ہماری کل برآمدات ہی 24 ارب ڈالر ہیں، ترکی بھی سمندر اور تاریخی عمارات کی کی سیاحت سے سالانہ 40 ارب ڈالر کماتا ہے

پاکستان کے پاس سمندر کے ساتھ ساتھ پانچ ہزار سال پرانی موہنجوداڑو کی تہذیب، دنیا کا سب سے پرانا شہر پشاور، لاہور، ملتان جیسے تاریخی شہر ہیں اور اس کے علاوہ بہترین پہاڑوں کی سیاحت پاکستان میں ہے

پاکستان کو کرپٹ افراد نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اصل ہیروز اور منی لانڈرنگ کرنے والے ولن ہیں، منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف جنگ ہے،وہ منی لانڈرنگ کرتے ہیں اور پھر ڈالر لے کر باہر بھیجتے ہیں تاکہ ملک میں ڈالر کی کمی ہو جائے کیونکہ جب ڈالر کی کمی ہوتی ہے تو روپے کی قدر گرنا شروع ہو جاتی ہے، ہماری برآمدات کم ہیں اور درآمدات زیادہ ہیں غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، کرپشن اور ٹیکس کے پیچیدہ نظام کی وجہ سے رکاوٹیں تھیں

قطر کی صورتحال دیکھ لیں جس کے پاس گیس ہے، نائیجیریا کے پاس تیل ہے، کانگو میں ہر قسم کے ہیرے جواہرات پائے جاتے ہیں، قطر کی حکومت نے اپنے لوگوں کا خیال رکھا ہے، تعلیم پر پیسے خرچ کئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ قطر کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے

50 سال پہلے پاکستان ایشیاء میں سب سے آگے تھا، آج پیچھے رہ گیا ہے، قطر کے کاروباری افراد سے ملاقات میں انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی کوشش کی تو کرپشن اور ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام نے ہمیں بددل کر دیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.