وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تحریک عدم اعتماد سے متعلق میڈیا سے بات چیت کررہے

تحریک عدم اعتماد کی باتو کو خاطر میں نہیں لاتے اس کیلئے روز اول سے ہی تیاد ہیں وزیر اعلی بلوچستان

0

(بلوچستان 24 تازہ ترین 23 جنوری۔2020)

(کوئٹہ بلوچستان24 ویب ڈیسک)

بلوچستان کابینہ میں دو نئے وزراء کی شمولیت اور حلف برادری کک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ اسپیکر نے جو باتیں ان سے متعلق میڈیا میں کہی ان کواہمیت نہیں دی حکومت بنتے ہی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

اسی طرح دوستوں نے کہا تھا تحریک عدم اعتماد آرہی ہےمیں نے کہا تھا جی پہلے دن سے آجائے اپنی حکومت کے ساتھ پہلے دن سےتیار ہیں ہم نے اگر عدم اعتمادوں کے حوالے سے حکومتیں چلانی شروع کر دیں پھر تو حکومتیں چلیں گی ہی نہیں یہ ایک سیاسی معاملہ ہے جس کے لئے اپوزیشن کو پورااختیار حاصل ہے ،اگر کوئی بہت بڑا دعوی کرتا ہے

کہ اس کے پاس گیم نمبر ہےتو کوئی کسی کو روک نہیں سکتا، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا پر آکر جو کچھ کہا وہ ان کی ذاتی رائے ہے،جو کچھ ان کے ذہن میں ہے وہ خود بہتر طور پر بتا سکتے ہیں بلوچستان کی اتحادی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے اپنی کارکردگی دیکھا رہے

ہیں،ہم دعوں کے بجائے عملی اقدامات کرتے ہیں،حکومتوں کو ان کے کاموں وزن میں تولا جائے،میں کہوں وفاق کام نہیں کر رہا یا صوبہ کام نہیں کر رہا تو میرے کہنے نہ کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،قدوس صاحب ہمارے جزباتی ممبر ہیں میں کھبی کھبی جذبات میں آکر بہت ساری چیزیں بول جاتے ہیں میں کوئی کمنٹ نہیں کرونگامیں اس معاملے کو اپنے لحاظ سے بہت زیادہ اہمیت نہیں دے رہا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.