مولانا فضل الرحمان کےبھائی کو نیب نےطلب کرلیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور نیب خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو سال2007 میں غیر قانونی طورپرپروونشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیاگیا۔اس کے علاوہ نیب نے سابق چیف سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان اور سابق سیکرٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کو بھی طلب کیا ہے جب کہ ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو پشاور دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مولانافضل الرحمان کے خلاف دو انکوائریاں شروع کررکھی ہیں جب کہ گزشتہ روز ان کے داماد فیض علی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا جنہیں 28 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: