وزیراعظم عمران خان اور کابینہ جھوٹوں کا گروہ، براڈ شیٹ کو سات ارب کی ادائیگی کیوں کی گئی،

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ(ن)سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اورکابینہ جھوٹوں کا گروہ ہے، سات ارب کی براڈ شیٹ کی ادائیگی کیوں کی گئی؟1999 سے نوازشریف کی کردار کشی ہورہی ہے۔سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ براڈ شیٹ کمپنی کو اربوں روپیدئییگئیہیں،1999 سے نوازشریف کی کردار کشی ہورہی ہے، براڈ شیٹ کمپنی کاسربراہ عمران خان کادوست ہے،وہ جھوٹا کیس بناناچاہتے ہیں،اڑھائی سالہ کارکردگی صفر ہے،تمام دعوے عمران خان کے جھوٹے ہیں، قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چاہتے ہیں۔انہوں نیکہاکہ سات ارب براڈ شیٹ کمپنی کو کیوں دیا؟انکی کارکردگی صفر ہے،قوم ان کا محاسبہ کرے گی،وزیر اعظم مخالفین کیخلاف براڈ شیٹ کے معاملہ پرایک جھوٹا کیس بنانا چاہتے ہیں،وزیراعظم اور ان کی کابینہ جھوٹوں کا ٹولہ ہے،قوم کو قرضوں میں ڈبو دیا گیا ہے،پوری قوم غربت اور مہنگائی کی دلدل میں پھنس گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد قوم حکمرانوں کو ان کا اصلی چہرہ دکھائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: