بختاور بھٹو زرداری کی31ویں سالگرہ25جنوری کو منائی جائے گی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی31ویں سالگرہ25جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کا دن جوش و خروش سے منایا جائے گا پیپلز پارٹی جہانیاں، ٹھٹھہ صادق آباد کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی جائے گی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔بختاور بھٹو زرداری کی31ویں سالگرہ25جنوری کو منائی جائے گی جبکہ27جنوری سے ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو جائے گا واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی لاہور کے ایک بزنس مین محمود چوہدری سے طے ہوئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: