قلات شہر و گردو نواح میں سردی کی شدت برقرار،، پارہ منفی پانچ تک گرگیا

0

قلات شہر و گردو نواح میں سردی کی شدت برقرار، پارہ منفی پانچ تک گرگیا، لوگ گھروں میں محصور، بازار اور سڑکیں ویران، گیس ناپید، جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی جاری، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی سردی ہفتہ کے روز بھی شدت سے جاری رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرادت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خون جما دینے والی سردی میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ اس شدید سردی گیس پریشر مکمل غائب رہی جبکہ بجلی کی ٹرپنگ کئی مہینوں کی طرح مسلسل جاری رہی بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کی ذہنی مریض بنا دیا ہے عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی محتسب اعلی و دیگر ذمہ داران سے گیس بندش اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,726
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.