پاکستان ، آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل ہوگا

0

سڈنی پاکستان ، آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریزکل سے شروع ہوگی۔پاکستان ویمنز اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل نارتھ سڈنی اوول میں ہوگا۔

قومی ٹیم نے کرکٹ سینٹرل نیو ساؤتھ ویلز سڈنی میں بھرپور انڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بارش کی وجہ سے آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب گراونڈ میں ٹریننگ ممکن نہیں تھی۔تین ون ڈے میچز میں پاکستانی ٹیم توقعات کے مطابق پرفارمنس دینے میں ناکام رہیں۔

پہلے ایک روزہ میچ میں اسے آٹھ وکٹوں سے شکست ہوئی، دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 10وکٹوں سے فتح پائی جبکہ تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے 101 رنز سے کامیابی اپنے نام کر سیریز میں کلین سویپ کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.