کوئٹہ کے 4فیڈرز سمیت صوبے کے 13مقامات پر بجلی کی فراہمی جزوی بحال,ترجمان کیسکو

کوئٹہ  ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاﺅن کے باعث بلوچستان کے 30اضلاع بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گئے کوئٹہ کے 4گرڈ اسٹیشنز سمیت صوبے کے 13مقامات پر بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی جبکہ صوبے بھر کی بجلی رات گئے تک بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق بجلی کے ملک گیر بریک ڈاﺅن سے صوبے کے 30اضلاع بھی متاثر ہوئے جبکہ مکران کے تین اضلاع جنہیں ایران سے بجلی فراہم کی جاتی ہے میں بجلی کی فراہمی معطل نہیں ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

کے مطابق بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہونے کے بعد کوئٹہ کے پانچ میں سے چار گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی جبکہ صوبے کے 13علاقوں میں بھی بجلی بحال کردی گئی ۔ترجمان کے مطابق صوبے میں بجلی کی مکمل بحالی کا عمل پیر کی رات گئے تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.