بلوچستان،سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ،لاپتہ شخص کی لاش برآمد

ویب ڈیسک

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر پاک فوج اورضلعی انتظامیہ کی بروقت کوششوں کی بدولت 24 گھنٹوں میں 250سے زائد کامیابی سے ریسکیو کرلیئے گئے ریسکیو آپریشن کی بدولت متاثرین میں زندگی کی رمق پیدا ہوگئی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیئے گئے تمام افراد کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی جانب سے پاک فوج کے تعاون سے جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے سرکاری زرائع کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں گدڑی، آہورہ، ریٹالڑہ اور لاکھڑا کا مواصلاتی رابطہ بحالی کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری ہیں،

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی زیر نگرانی پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کی گئی خوردنی اشیاء پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایدھی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں پھینکی گئیں اور سیلابی پانی کے ریلوں میں پھنسے ہوئے دیہاتوں میں محصورین کو پانی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء ہیلی کاپٹر کے ذریعے فراہم کی گئیں،

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی جاری ہیڈآؤٹ کے مطابق اے ڈی سی (ریونیو) اور اے سی حب کے زیر نگرانی آہورہ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین میں ریلیف اشیاء تقسیم کی گئیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے لاکھڑا کے سیلاب زدہ علاقے سے لاپتہ ہونے والے ایک مقامی شخص کی نعش کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے ورثہ کے حوالے کی،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد نے حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ لائیواسٹاک، زراعت کا شعبہ، رابطہ سڑکیں، آب نوشی کی اسکیمات، حفاظتی بندات، فارم ٹو مارکیٹ رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری ترجہیات میں رابطہ سڑکوں کی بحالی، ریلیف کیمپ کا قیام اور شفافیت کے ساتھ سروے روپورٹس کی تیاری شامل ہے ریلیف آپریشن کے بعد سروے ٹیمیں متاثرہ علاقوں ہر گوٹھ اور ہر دیہات تک جائیں گی اور نقصانات کی تفصیلی رپورٹس پی ڈی ایم اے کو بھیج دی جائیں گی،

شبیر احمد مینگل نے کہا کہ ہر تاثرہ خاندان کے مالی نقصانات کا ازالہ اور انکی بحالی تک انتظامیہ چین سے نہیں بیٹھے گی، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ تمام متعلقہ سرکاری ادارے امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں محکمات کے آفیسران اور میڈیکل ٹیموں کے ساتھ پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کی گئی دو ایمبولینسوں کا طبی عملہ بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا ہے،

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد اب تک ہمارے پاس دو کیسز لاپتہ افراد کے رپورٹ ہوئے ہیں ریسکیو ٹیمیں انکی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ 48 گھنٹوں تک ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا،

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور اے ڈی سی (ریونیو) عزت نذیر نے محکمہ صحت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے قائم کیئے گئے میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا اور انہیں ہدایت جاری کی کہ جنگی بنیادوں پر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس مرحلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.