ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے

ویب ڈیسک

ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے واپس روانہ ہو گئے۔

نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم کو نور خان ایئر پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے پاک چین اشتراک سے تیار ہونے والے جدید ترین لڑاکا طیارے میں گہری دلچسپی لی۔ انہوں نے اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کامعائنہ بھی کیا اور اس کے مختلف حصے دیکھے۔ پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ڈاکٹر مہاتیر محمد کو یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان اعزاز کی حیثیت سے شرکت کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے خصوصی طورپر مدعو کیا گیا تھا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔ انہوں نے صدر مملکت کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

صدر مملکت نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور پائیدار پاک ملائیشیا دوستی کے لئے ان کی گرا ں قدر خدمات میں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ‘‘نشان پاکستان’’ بھی عطا کیا۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.