الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو آئینی بحران سے بچا لیا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد  وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو آئینی بحران سے بچا لیا اس سے ملک میں سیاسی استحکام آئیگا، مردم شماری جاری ہے، پنجاب اور کے پی میں مردم شماری سے پہلے انتخابات نہیں ہوسکتے ۔

تفصیلات کے مطابق آج وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ شفاف، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں،انتخابات کے وقت وفاق اور صوبائی اکائیوں میں نگراں حکومتیں ہوں گی ، قومی اسمبلی کا الیکشن ہوگا تو 2 صوبوں میں حکومتیں قائم ہوں گی، 30 اپریل کو 2 صوبوں میں الیکشن ہوتے تو ہمیشہ کے لیے متنازع ہو جاتے،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا، فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک آدمی کی انا کے سبب 2 صوبوں پر زبردستی الیکشن مسلط کیا جا رہا ہے، ایک شخص کی مرضی پر آئین نہیں چل سکتا ، وہ جب چاہے آئین توڑ دے، جب چاہے اسمبلی توڑ دے اب یہ نہیں چلے گا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.