پاکستان میں عید الفطرکب ہوگی ،بڑی خبر سامنے آگئی

دیکھنا یہ ہے کہ سائنس کی چلے گی یا مفتی منیب کی

0

مانیٹرنگ ڈیسک

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہاہے کہ آج  سانگھڑ، بدین، ٹھٹہ میں 7بجکر 36 منٹ سے لیکر آٹھ بجکر 14منٹ تک چاند واضع نظر آجائیگا ۔

فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات 22 مئی کو 10 بجکر 39 منٹ کو شوال کا چاند پیدا ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار دنیا بھر میں ایک ہی دن عید منائیں گے
رویت ایپ کے ذریعے آپ کو اس وقت معلوم ہوجائے گا چاند کہا ں پر ہے

فواد چوہدری کی مکمل پریس کانفرنس سننے کے لیے یہان  کلک کریں

 

https://web.facebook.com/balochistan55/videos/563698827886964/

 

وفاقی وزیر نے چاند دیکھے بنا ہی اعلا ن کردیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر کل 24 مئی کو ہوگی

یاد رہے کہ پاکستان میں  عید الفطر کے چاند پر ہر سال تنازع رہتا ہے اور پشاو رکے  مفتی پوپلزئی ہروقت ایک دن قبل چاند دیکھنے کا اعلان کرتے ہیں

دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب پہلے کہہ چکے ہیں کہ عید ہمارے  اعلان پر ہوگی

پہلے چاند پر دو فریق تھے اب تین ہوگئے ہیں   دیکھنا ہے کہ چاند اب کس کو نظر آئے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: