طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے لیکن پھر دھماکا ہوا، مسافر کی روداد

اس سے قبل بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمسعود معجزانہ طور پر بچ گئے تھے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

0
بلوچستان24ویب ڈیسک
کراچی طیارہ حادثے کا ایک اور مسافر محمد زبیر معجزانہ طور پر  محفوظ رہا۔
لاہور سے کراچی آنے والے طیارے میں مسافر محمد زبیر بھی موجود تھے جنہیں زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد زبیر کو جلنے کے باعث جسم پر زخم آئے ہیں اور وہ سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔
زخمی محمد زبیر کا کہناہے کہ طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے لیکن اگلے ہی لمحے زوردار دھماکا ہوا پھر ہوش نہیں رہا اور طیارہ گرنے کے بعد جب آنکھیں کھلیں تو دھواں پھیلا ہوا تھا۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اسپتال میں محمد زبیر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ 
دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ اب تک طیارہ حادثے میں 2 مسافر معجزانہ طور بچ گئے جن کی شناخت ظفر مسعود اور محمد زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے لہٰذا باقی مسافروں کے لیے بھی دعا کریں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمسعود معجزانہ طور پر بچ گئے تھے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: