اسلام آباد بھر میں انسداد پولیو مہم آغاز ہو گیا ، 4 کروڑسے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ۔
مہم کا انعقاد بیک وقت پاکستان اور افغانستان میں کیا جارہا ہے۔پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ مہم میں ساڑھے تین لاکھ کے قریب پولیو ورکرزحصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جدوجہد جاری ہے۔ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ایک نیشنل کاز ہے۔