بابر، کوہلی یا اسمتھ؟ شاہد آفریدی نے کور ڈرائیو میں کسے پہلا نمبر دیا

0

سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی  نے کپتان بابر اعظم کی کور ڈرائیوکو ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ سے بہتر قرار دے دیا۔

حال ہی میں نجی چینل پر ایک پروگرام کے دوران مداح نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ آپ  ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم ان تینوں میں سے کس کی  کور ڈرائیو کو پسند کرتے ہیں؟

مداح کے سوال پر شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کے نزدیک اس فہرست میں پہلا نمبر پر بابراعظم ، دوسرا نمبر ویرات اور تیسرا اسٹیو اسمتھ کا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ  بابر اعظم کور ڈرائیو بہت خوبصورت کھیلتا ہے۔

دوران پروگرام ایک مداح نے شاہد آفریدی سے ورلڈکپ 2024 کیلئے اوپننگ پلیئرز سے متعلق سوال کیا جس پر سابق کپتان کا کہنا تھا 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ابھی تھوڑا سا آگے ہے لیکن ان دونوں اوپنرز کی کارکردگی جتنی بہترین رہی ہے میرے خیال میں اوپننگ کھلاڑی یہی ہونے چاہئیں، دونوں اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.