ہرنائی ڈسٹرکٹ کونسل ہرنائی کے ڈپٹی چئیرمین کے ضمنی انتخابات مکمل۔ پشتونخواہ میپ کے عقل خان ترین 7 ووٹ لیکر ڈسٹرکٹ کونسل ہرنائی کے ڈپٹی چئیرمین منتخب۔ جبکہ پشتونخواہ میپ ہی کے امیدوار ملک سوراب خان ترین 6 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 14 ووٹوں میں سے ٹوٹل 13 ووٹ استعمال ہوئے۔ جبکہ ایک ووٹ کاسٹ نہ ہوسکا۔ مقابلہ پشتونخواہ میپ کے دو امیدواروں کے درمیان تھا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مبارک باد اور خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ موصوف علاقے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرینگے۔