کوئٹہ: ۔۔۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ اور برقی لائنوں پر ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں 23جولائی سے25جولائی تک (روزانہ) مختلف گرڈاسٹیشنوں سے صبح 7بجے تا 12بجے دن عارضی طورپربجلی بندہوگی۔ اُن میں کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvسورج گنج بازار،اولڈسمنگلی، کسٹم،پی ٹی وی،مارک فیکٹری، پی اے ایف سٹی، ملک پلانٹ، جی او آر، شہبازٹاون اور جناح ٹاون فیڈرزشامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون،کرانی،اے ون سٹی، واسا، غازی، جڑسا، سریاب ون، سریاب ٹو، اولڈلیاقت بازار، اولڈاور نیو جان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، سرکی روڈ،منی مارکیٹ، چلتن، اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈرزسے صبح7بجے سے دن12بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔
اس کے علاوہ 23جولائی سے 25جولائی تک مری آبادگرڈاسٹیشن کے لیاقت بازارایکسپریس،طوغی روڈ،گلستان روڈ، کانسی ون، سید آباد، سٹی اور سرینا فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، ادیان، داریم،کڈنی سینٹر، واسا، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، دوستین، چشمہ، تکاتو، عمراور خروٹ آبادفیڈروں سے بھی (روزانہ) صبح 7بجے سے دن12بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں عارضی بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔