وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر،بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف شاہد رند کو ترجمان بلوچستان حکومت بنانے پر ایڈوکیٹ عبدالصادق خلجی نے وزیراعلی سرفراز بگٹی کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی،بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس محمد عامر رانا پر مشتمل بینج 23 جولائی منگل کو توہین عدالت کیس کی سماعت کریگا۔

 

درخواست عبدالصادق خلجی ایڈوکیٹ نے اپنی توہین عدالت درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 26 جولائی 2023 کو اپنے فیصلے میں ترجمان بلوچستان حکومت، کوارڈینیٹرز، فوکل پرسن و کنسلٹنٹ کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا تھا مگر وزیراعلی سرفراز بگٹی نے عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حب چوکی ساکران کے رہائشی شاید رند کو ترجمان بلوچستان حکومت مقرر کردیا ہے جو کہ عدالت کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,933

عبدالصادق خلجی ایڈوکیٹ نے اپنے توہین عدالت درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ رولز آف بزنس اور قانون کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت شاید رند کی تعیناتی غیر قانونی ہے اس لیے عدالت عالیہ ترجمان بلوچستان حکومت شاید رند کی تعیناتی غیر قانونی قرار دیکر ان کو عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے اپنے فیصلے میں وزیراعلی کے کوارڈینیٹرز، ترجمان اور فوکل پرسنز کی تعیناتیوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وزیراعلی سرفراز بگٹی بلوچستان ہائیکورٹ کی فیصلے کے خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اس لیے
شاید رند ترجمان بلوچستان حکومت کی تعیناتی خلاف قانون قرار دیکر انھیں برطرف اور وزیراعلی سرفراز بگٹی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.