بلوچستان: مزدوروں کے لیے بڑی خوشخبری، محمکہ لیبر نے کا بڑا اعلان

کوئٹہ،   ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور سردار غلام رسول عمرانی کی ہدایت پر محکمہ محنت و افرادی قوت حکومت بلوچستان نے فیکٹریوں دکانوں اور افرادی قوت سے منسلک ورکنگ زون میں مزدوروں کی اجرت حکومتی ویج کے مطابق ادا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے،

 

مزدوروں کی اجرت بذریعہ بنک اکاؤنٹ ادا کی جائے گی محکمہ لیبر اینڈ مین پاور کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں مزدوروں کا استحصال روکنے کیلئے مستقل ، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز اسٹیٹس کے حامل تمام مزدوروں کو اجرت کی ادائیگی طے شدہ ویج کے مطابق ادا کرنے کا حکم دیا ہے، مزدوروں کو اجرت بذریعہ بنک اکاؤنٹ ہوگی ،

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار غلام رسول عمرانی کے مطابق کوئی بھی کمپنی مزدوروں کو طے شدہ حکومتی فارمولے سے کم اجرت ادا کرے گی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی یہ اقدام مزدوروں کا استحصال روکنے کیلئے کیا گیا ہے اور جاری احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.