ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کی ہدایت پر منشیات کے عادی افراد کے ٹھکانوں کو ختم کررہے ہیں

دکی :۔ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندر خان ناصر اور انعام اللہ خان لونی کی سربراہی میں لیویز فورس اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین منشیات کے عادی افراد کے ٹھکانوں کو ختم کررہے ہیں۔ فٹبال اسٹیڈیم اور مولانا محمد دین مدرسہ کے سامنے جنگل نما کچرے کے ڈھیر پر منشیات کے عادی افراد نے ٹھکانے بنا رکھے تھے۔ اور یہی منشیات کے عادی افراد شہر میں چوری ڈکیتی اور مختلف وارداتوں میں ملوث پائے جاتے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کی ہدایت پر ایکسویٹر کے زریعے جنگلات اور کچرے کے ڈھیر کا صفایا کیا گیا۔ تاکہ منشیات کے عادی افراد کے ٹھکانے ختم کئے جاسکیں اور منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرکے مختلف ہسپتالوں میں علاج کیلئے بھیجا جاسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.