ایرانی تیل کی سمگلنگ زور و شور سے جاری قیمتوں میں کمی کے بجائے مزید

تحریر ،:.بشیراحمد رئیسانی

صوبائی حکومت کی جانب سے ایرانی تیل دوسرے صوبوں کی جانب سمگلنگ پر پابندی عائد ہے مگر بدقسمتی سے ایرانی تیل کی سمگلنگ مختلف راستوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے لوکل سطح پر قیمتیں کم ہونے کی بجائے مزید مہنگی کرکے 200 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے اگر سمگلنگ کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو قیمتیں مزید مہنگی ہوگی سوشل میڈیا پر لکھاریوں کی طرف سے اکثر ایرانی پیٹرول ڈیزل کی اسمگلنگ کی خبریں شائع ہونے کے باوجود ہماری انتظامیہ ایرانی پیٹرول اسمگلرز پر قابو نہ پاسکا جس کی وجہ سے ایرانی پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے عام آدمی کی مشکلات میں بے تحاشہ اضافہ ہونے لگا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ایرانی پیٹرول مافیاز مولہ پاشتخان،بھلونک ، سارونہ ودیگر کچے راستوں سے ہوتا ہوا سندھ اور پنجاب کیلئے اسمگلنگ کررہے ہیں جہاں پر پاکستانی پیٹرول پمپ پر پاکستانی کے حساب سے فروخت ہوتا ہے جو کہ وہاں کے عام عوام اور وطن عزیز کے ساتھ بھی دھوکہ ہے سمگلنگ کی نشاندھی کرنا عام اور لکھاریوں کا کام ہے جب کہ کاروائی کرنا ایسے مافیاز کو روکنا ہماری انتظامیہ کا کام ہے لیکن افسوس کا مقام ہے ایرانی تیل کی اسمگلنگ پر پابندی صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے
ایرانی پیٹرول مافیاز اتنے طاقتور ہیں کہ وہ عوامی مسائل اجاگر کرنے والے سماجی کارکنان اور لکھاریوں کو دھمکی دیکر خاموش کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ انکی بھول ہے

زمہ داران سے مطالبہ ہیکہ وہ عوام پر رحم کھاکر ایرانی پیٹرول اسمگلنگ کی فوری روک تھام کیلئے اقدامات کرکے عام عوام کو ریلیف فراہم کریں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.